20 اگست 2013 - 19:30
ملت ایران کے ایٹمی حقوق تسلیم کئے جانے کی ضرورت

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے مغرب کی جانب سے ملت ایران کے ایٹمی حقوق کے تسلیم کئےجانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے مغرب کی جانب سے ملت ایران کے ایٹمی حقوق کے تسلیم کئےجانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ مھر نیوز کے مطابق محمد جواد ظریف نے آج کابینہ کے دوسرے اجلاس کے موقع پر کہا کہ مغربی ممالک بالخصوص ایٹمی مذاکرات میں ایران کے مد مقابل ملکوں کو چاہیے کہ وہ ایران کے ایٹمی حقوق تسلیم کرلیں۔ انہوں نے ایٹمی معاملے کے اعلی قومی سلامتی کونسل سے وزارت خارجہ منتقلی کے بارے میں کہا کہ ابھی اس سلسلے میں کوئي حکم نہیں آيا ہے۔ انہوں نے یورپی یونین کے خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کیتھرین ایشٹن سے اپنی ٹیلیفونی گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ ایشٹن نے مذاکرات میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور اگر ہمارے مد مقابل ممالک سیاسی عزم اور صداقت کا مظاہرہ کریں تو راہ حل تک پہنچنا کوئي دشوار نہیں ہے۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ علاقے میں فرقہ واریت اور شام کے حالات پر تشویش کا  اظہار کرتےہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر اس مداخلت کو مسترد کرتی ہے جو برادر کشی پر منتج ہوتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲