اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورت کے مطابق بیروت کے علاقے ضاحیہ میں ہوئے بم دھماکے کے بعد بشار الاسد نے سید حسن نصر اللہ سے فون پر گفتگو کر کے اس دھماکے میں شہید ہوئے افراد کی تسلیت پیش کی۔کویت کے اخبار’’ الرای‘‘ نے حزب اللہ کے عہدہ داروں سے نقل کرتے ہوئے لکھاہے: بشار الاسد نے شہید ہوئے افراد کے پسماندگان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ شام حزب اللہ کے تعاون سے عنقریب دھشتگردوں کا بیج ختم کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔حزب اللہ کے عہدہ داروں کے مطابق ضاحیہ میں پھوڑے گئے بم میں استعمال شدہ لوہے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ بم لبنان کے اندر ہی تیار کیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا: بیروت میں داخل ہونے کے تمام راستوں پر سخت کنٹرول ہے اور باہر سے کوئی بھی دھماکہ خیر مواد لے کر بیروت میں داخل نہیں ہو سکتا۔حزب اللہ کے سیکیورٹی عہدہ داروں نے بتایا کہ لبنان کی آرمی انٹیلی جنس اور داخلی سیکیورٹی ادارے ضاحیہ میں ہوئے بم دھماکے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
19 اگست 2013 - 19:30
News ID: 453705
شام کے صدر نے حزب اللہ کے سربراہ سے بیروت میں ہوئے دھماکے کے بعد ٹیلیفونک گفتگو کی۔