ابنا: مصر اليوم نامي نيوز سائٹ کے مطابق ملک کے سيکورٹي اور عدالتي ذرائع نے بتايا ہے کہ گزشتہ چوبيس گھنٹے کے دوران ملک کے محتلف علاقوں سے معزول صدر مرسي کے کم سے کم ايک ہزار چھياسٹھ حاميوں کو گرفتار کيا گيا ہے۔ مصري سيکورٹي فورس نے گزشتہ روز بھي اخوان المسلمين، آزادي و انصاف پارٹي اور اسي طرح نيشنل الائنس نامي اتحاد کے بيانوے ارکان اور کئي رہنماؤں کو گرفتار کيا تھا۔ مصر کے محکمہ انصاف نے مختلف ہنگامہ آراي کے الزام میں نو سو چوہتر افراد کو گرفتار کرنے کے احکامات بھي جاري کئے ہيں۔ درايں اثنا اطلاعات ہيں کہ برطانيہ کے مختلف شہروں ميں ہزاروں افراد نے مظاہرے کرکے مصر ميں عبوري حکومت کے ہاتھوں مظاہرين کے قتل عام کي مذمت کي ہے۔لندن مانچسٹر اور کارڈيف ميں ہونے والے مظاہروں ميں بڑي تعداد ميں لوگ شريک تھے اور وہ مصري عوام کي حمايت ميں نعرے لگارہے تھے۔ اس رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ مظاہرين نے اپنے ہاتھوں ميں ايسے بينر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مظاہرين کے قتل عام کے خلاف نعرے درج تھے۔
.......
/169