ابنا: اطلاعات کےمطابق، شام کے عوام نے فوج کی حمایت میں حمص سمیت شام کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے۔ حمص میں مظاہرے کے دوران فوج کے کمانڈر طلال بورازی بھی موجود تھے۔ دوسری جانب فوج نے لاذقیہ کے تین گاوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے پیر کو لاذقیہ حبوشیا، البلوطہ اور شیخ نبہان گاوں پر پھر سے قبضہ کر لیا ہے۔فوجی ذرائع کا کہنا تھا تھا کہ فوج نے ان تینوں گاوں کو دہشتگردوں سے پاک کر دیا ہے۔ جھڑپوں کے دوران دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ مارے جانے والوں میں کجھ کا تعلق تیونس سے تھا۔ ادھر لاذقیہ میں اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے جس میں درجنوں عام شہریوں کی لاشیں موجود ہيں۔ در ايں اثنا شام کے وزیر اطلاعات و نشریات عمران الزعبی نے کہا ہے کہ شامی افواج کی کامیابیوں سے سعودی عرب لرزنے لگا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، قطر، ترکی، امریکا اور مغربی ممالک شام میں دہشتگردوں کی کھل کر مدد کر رہے ہیں اور شامی فوج کی کامیابیوں سے پریشان ہیں۔
.......
/169