19 اگست 2013 - 19:30
پاکستان کو ہندوستان کا ایکبار پھر انتباہ

ہندوستان کے وزیر دفاع اے کے انٹونی نے کشمیر کی کنٹرول لائن پر گولہ باری جاری رہنے پر پاکستان کو سخت انتباہ دیا ہے۔

ابنا: اے کے انٹونی نے اپنے ملک کی سینٹ یعنی راجیہ سبھا میں پاکستانی فوجیوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے اور پونچھ سیکٹر میں پانچ ہندوستانی فوجیوں کے قتل کے لئے پاکستانی فوج کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ہندوستان کے وزیر دفاع نے جموں و کشمیر کی کنٹرول لائن کی صورتحال کے بارے میں کہا کہ کنٹرول لائن پر فائرنگ سے اس لائن کے سلسلے میں نظریات اور اسی طرح پاکستان کے ساتھ تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوجیوں نے اچانک حملہ کرکے پانچ ہندوستانی فوجیوں کا قتل کر دیا اور اس طرح کی کارروائی پاکستانی فوج کی معلومات کے بغیر نہیں ہو سکتی۔

.......

/169