18 اگست 2013 - 19:30
کامیابی تک مظاہرے جاری رہیں گے

بحرین کے ایک سیاسی کارکن علی الفائز نے شاہی حکومت کے مقابلے میں ملنے والی کامیابی تک ڈٹے رہنے پر زور دیا ہے۔

ابنا: بحرین کے ایک سیاسی کارکن علی الفائز نے شاہی حکومت کے مقابلے میں ملنے والی کامیابی تک ڈٹے رہنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے العالم ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے عوامی تحریک کے جاری رہنے پر زور دیتے ہوئے کہا تحریک تمرد یا سول نافرمانی تحریک کے شروع ہونے کے وقت سے ملت بحرین نے صورتحال اپنے ہاتھوں میں لے لی ہے اور اس ملک کی آمر حکومت کے مقابلے میں آخر عوام کی ہی کامیابی ہوگی۔ انہوں نے تمام سیاسی اور انقلابی گروہوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ حکومت یہ سوچتی ہے کہ سرکوبی اور علاقائی حمایت سے وہ سرنگوں نہیں ہوگی تاہم موجودہ صورتحال کا جاری رہنا اس کے علاقائی اور بین الاقوامی حامیوں کے لئے بہت مہنگا پڑے گا۔

بحرین کے اس سیاسی کارکن نے تاکید کی کہ آمر حکومت کا بحرینی عوام کے درمیان کوئی مقام نہیں ہے اور عوام حکومت سے ناراض ہیں۔ .......

/169