ابنا: مصري فوج کے ہاتھوں مظاہرين کے قتل عام کے بعد امريکي سينيٹروں نے جن ميں جان مک کين بھي شامل ہيں امريکي حکومت سے کہا ہے کہ وہ مصر کے لئے فوجي امداد بند کردے ۔امريکي سينيٹر جان مک کين نے سي اين اين سے اپني گفتگو ميں مصر ميں بڑے پيمانے پر مرسي کے حاميوں کے قتل عام کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ مصري فوج نے قتل عام کا پورا منصوبہ تيار کيا تھا ۔ جان مک کين کا کہنا تھا کہ امريکا مصر کے لئے ايک ارب تين سو ملين ڈالر کے امدادي پيکج کو روک دے ۔انہوں نے امريکي انتظاميہ سے کہا کہ وہ مصر کے لئے دفاعي سازو سامان کے پرزے بھي مصر بھيجنا بند کرے ۔ جان مک کين کے علاوہ سينيٹر رانڈ پال، سينيٹرپيٹريک ليہي اورسينيٹر ريچرڈ بلو منٹل کا بھي کہنا تھا کہ واشنگٹن کو چاہئے کہ مصر ميں جب تک جمہوريت بحال نہيں ہوجاتي اس وقت تک اپني امداد روک دے۔
.......
/169