ابنا: شام کے اس قانون داں نے العالم نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو اس وقت سیاسی و اقتصادی مسائل کا سامنا ہے جس کی بناء پر اس نے دوغلی پالیسی اختیار کرتے ہوئے سعودی عرب کو شام میں دہشبگردوں کو مسّلح اور ان کی مالی مدد کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔
ریاض صقر کے مطابق سعودی عرب نے امریکی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اسرائیل کے ساتھ 50 ملین ڈالر کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں جس کی رو سے شام میں دہشتگردوں کو مختلف قسم کے ہتھیاروں سے مسلح کیا جائیگا۔
شام کے اس قانون داں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ ترکی، قطر، اردن اور سعودی عرب کی جانب سے شام میں مسّلح دہشتگردوں کی حمایت پر عالمی ادارے اور بین الاقوامی عدالت، خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔
.......
/169