ابنا: شامي فوج نے حمص شہرميں دہشت گردوں کے ٹھکانے پرحملہ کرکے بڑي تعداد ميں انہيں ہلاک کردياہے- شامي فوج نے اسي طرح ريف دمشق کے غوطہ شرقي ميں دہشت گردوں کے اصلي ٹھکانے پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرليا ہے اور اس کاروائي ميں بھي بہت سے دہشتگرد مارے گئے ہيں -شامي فوج نے غوطہ شرقي کے شاميہ علاقے ميں بڑي تعداد ميں دہشت گردوں کے اسلحہ اور گولہ بارود کو تباہ کرديا ہے جبکہ يہ بھي اطلاعات ہيں کہ شامي فوجيوں نے اسي علاقے ميں ہتھياروں سے لدے ہوئے ايک ٹرک کو بھي پکڑليا اور سبھي ہتھياروں کو ضبط کرليا ہے -شام کے مغربي شہر لاذقيہ سے بھي خبريں موصول ہورہي ہيں کہ شامي فوج نے لاذقيہ کے مضافات ميں کئي گاؤں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کراليا ہے اورسلمي علاقے کي جانب جو دہشتگردوں کا اصل ٹھکانہ ہے، پيش قدمي شروع کردي ہے - شام سے موصولہ خبروں ميں کہا جارہا ہے کہ دمشق کے قريب سيدہ زينب سلام اللہ عليھا کے حرم مطہر کے اطراف کے علاقوں خاص طور پر حارۃ الغرباء ميں دہشت گردوں کےخلاف فوج کا آپريشن بدستورجاري ہے -دريں اثنا کہا جارہا ہے کہ دہشتگردوں کے ذريعےکيميائي ہتھيار استعمال کئے جانے کے واقعے کي تحقيقات کے لئے اقوام متحدہ کي ايک ٹيم اتوار کو دمشق پہنچ رہي ہے - اس سے پہلے شامي حکومت نے اعلان کيا تھا کہ کيميائي ہتھياروں کي تحقيقات کے طريقہ کار کے بارےميں اقوام متحدہ کي ٹيم سے ان کارابطہ ہوگيا ہے -اقوام متحدہ کے ترجمان مارٹين نسيرکي نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کي تحقيقاتي ٹيم دہشتگردوں کےذريعے کيميائي ہتھياروں کے استعمال کئےجانے کے واقعے کي تحقيقات کے لئے چودہ دنوں تک شام ميں موجود رہے گي اورممکن ہے کہ دونوں فريقوں کي رضامندي سے اس مدت ميں توسيع بھي کردي جائے۔
شام، دہشتگرودں کے خلاف جاری ہے فوجی کاروائی کئی ہلاک
شام ميں دہشت گرد تنظيموں کے خلاف فوج کا آپريشن جاري ہے جبکہ شمال مشرقي علاقوں ميں کردوں اور دہشت گردوں کے مابين جھڑپوں ميں بھي اٹھارہ افراد مارے گئے ہيں ـاطلاعات کے مطابق القاعدہ کي ذيلي تنظيم النصرہ فرنٹ کے عسکريت پسندوں نے اسٹريٹيجک اہميت رکھنے والے سرحدي شہر راس العين پر حملہ کيا جہاں کرد جوانوں سے ان کي جھڑپيں ہوئيں ـ ان جھڑپوں ميں بارہ دہشت گرد اور چھے کرد جوان مارے گئےـ جھڑپوں کي وجہ سے راس العين کے باشندے بڑي تعداد ميں ترکي کے سرحدي قريوں ميں جاکر پناہ لينے پر مجبور ہو گئےـجمعے کو القاعدہ کے دہشت گردوں نے دوسرے بھي کئي کرد نشين علاقوں پر حملے کئے ـ کرد جوانوں نے گزشتہ جولائي مہينے ميں القاعدہ کے دہشت گردوں کو راس العين سے مار بھگايا تھاـ ادھر شہر حمص ميں دہشت گردوں نے ايک چيک پوسٹ پر حملہ کيا جس ميں چھے عام شہريوں سے سميت گيارہ افراد مارے گئےـدريں اثنا شام کي فوج نے القابون علاقے ميں القاعدہ کے ايک کمانڈر ابو عمار القيس سميت تيرہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دياـ حلب کے شمالي اور جنوبي علاقوں ميں بھي فوج القاعدہ کے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپريشن کر رہی ہےـ اس آپريشن کے دوران باب حلب، الاتارب، بيانون، المنصورہ، حميمہ جيسے کئي علاقوں ميں دہشت گردوں کي کئي گاڑيوں کو نشانہ بناکر منہدم کر ديا۔
.......
/169