16 اگست 2013 - 19:30
سینکڑوں انتھا بودھوں کا مسجد پر حملہ

سینکڑوں انتھا بودھوں نے جمعے کی رات نماز مغرب کے وقت کرینباس مسجد پر حملہ کیا ہے۔

ابنا: سری لنکا میں اسلامی کونسل کے سربراہ محمد امین نے کہا ہے کہ انتھا پسند بودھوں نے مغرب کے وقت سوار ناسیٹی کرینباس میں مسجد پر حملہ کیا جس میں مسجد کو شدید نقصان پنہچا ہے،انہوں نے کہا کہ انتھا پسند حملہ آوروں نے مسجد کے آس پاس کے گھروں کو بھی نقصان پہنچایا۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے حملہ آوروں کو مسجد پر حملےکے لئے اکسایا اور انہیں روکنے کی کوشش نہیں کی اور میڈیا نے بھی اس خبر کو سنسر کیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق بودھ مذہبی رہنما انتھا پسند بودھوں کو مسجدوں پر حملوں کےلئے اکسارہے ہیں۔ گذشتہ برس سے سری لنکا میں مسلمانوں کےخلاف بودھوں کےحملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ یاد رہے میانمار میں بھی انتھا پسند بودھ مسلمانوں پر تشدد ڈھارہےہیں جبکہ حکومت نے انہیں روکنے کےلئے کوئي موثر قدم نہيں اٹھایا ہے۔ سری لنکا کی بیس ملین آبادی میں ستر فیصد بودھ ہیں جبکہ مسلمانون کی آبادی کی شرح نو فیصد ہے۔

.....

/169