ابنا: کيتھرين اشٹن نے اپنے بيان ميں کہا کہ مصر کے موجودہ المیہ کي ذمہ داري جہاں چند دنوں ميں سيکڑوں افراد مارے گئے ہيں، مصر کي موجودہ حکومت پر ہي عائد ہوتي ہے - انہوں نے يورپي يونين ميں شامل حکومتوں سے کہا ہے کہ مصر کے حالات کےبارے ميں مناسب ردعمل کا اظہار کرنے کے لئے آپس ميں صلاح و مشورے کريں -اس درميان مصر کے بحران پر تبادلہ خيال کرنے کے لئے جرمني، فرانس اور برطانيہ کے سربراہان مملکت نے مذاکرات کئے ہیں۔ دوسري طرف مصري فوج کے ہاتھوں مظاہرين کے قتل عام کي عالمي سطح پر مذمتوں کاسلسلہ جاري ہے جبکہ مختلف ملکوں ميں مصري مظاہرين کے قتل عام کے خلاف مظاہرے ہورہے ہيں -
.......
/169