15 اگست 2013 - 19:30
ہندوستانی تیل بردار جہاز کو آلودگی پھیلانے کی وجہ سے روکا گيا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہندوستانی تیل بردار جہاز کو آلودگی پھیلانے کی وجہ سے روکا گيا ہے اور اس میں کسی طرح کی سیاست کا دخل نہیں ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہندوستانی تیل بردار جہاز کو آلودگی پھیلانے کی وجہ سے روکا گيا ہے اور اس میں کسی طرح کی سیاست کا دخل نہیں ہے۔ عباس عراقچی نے ایسنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ہندوستان تیل بردار جہاز خلیج فارس میں بہت زیادہ آلودگي پھیلارہا تھا اس وجہ سے اسے روکا گیا ہے۔ عراقجی نے کہا کہ ہندوستانی تیل بردار جہاز کو عالمی قوانین کے مطابق روکا گيا ہے اور اس کا مختلف پہلووں سےجائزہ لیا جائے گا۔ عباس عراقچی نے کہا کہ اس اقدام میں کسی طرح کا سیاسی محرک کارفرما نہیں ہے کیونکہ ایران اور علاقے کے دیگر ملکوں کے لئے خلیج فارس کی ماحولیات نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کے مطابق ہندوستان کے اس تیل بردار جہاز کے ساتھ پیش آیا جائے گا۔ ہندوستان کی ایک کمپنی نے اعلان کیا ہےکہ  ایران کی بحریہ نے منگل کے دن خلیج فارس میں ہندوستان کے ایک تیل بردار جہاز کو روک لیا ہے جو عراق سے ہندوستان کے لئے تیل لےجارہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲