ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق اردن کے دانشوروں نے گذشتہ روز ایک ہزاروں دستخطوں کا طومار پیش کرکے ملت بحرین کی حمایت کی ہے۔ اھل اردن نے یہ طومار امان میں آل خلیفہ کے سفارتخانے کو پیش کیا ہے۔ ملت بحرین کی حامی کمیٹی نے ان دانشوروں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس طومار پر دستخط کئے ہیں۔
بحرین میں جمعیت الوفاق کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے تحریک تمرد کی کامیابیاں امید افزا ہیں۔ العھد ویب سائيٹ کے مطابق شیخ علی سلمان نے آج ایک بیان میں کہا کہ تحریک تمرد کے دھرنے اور احتجاج سے پرامن طریقے سے ملک میں تبدیلیاں لانے کی غرض سےتحریک جاری رکھنے کی امیدوں میں اضافہ ہوا ہے۔ شیخ علی سلمان نے کہا کہ تحریک تمرد کے تحت ملت بحرین کے اتحاد سے پتہ چلتا ہے کہ جمہوریت حاصل کرنے کی تحریک کبھی نہیں رک سکتی اور ان کے مطالبات پورے ہوکر رہیں گے۔ واضح رہے ملت بحرین نے بدھ کو تحریک تمرد کی کال پر پورے ملک میں بھر پور مظاہرے کئےتھے۔
درایں اثنا آل خلیفہ کی وزارت داخلہ نے ایک بم دھماکے میں دو افراد کے زخمی ہونے کا دعوی کیا ہے۔ آل خلیفہ کی وزارت داخلہ نے دعوی کیا ہے کہ دو نامعلوم افراد پرانے شہر میں بم نصب کررہے تھے کہ بم پھٹ گيا اور وہ زخمی ہوگئے۔ اس علاقے کے عوام کا کہنا ہےکہ یہ آل خلیفہ اپنی تشدد آمیز کاروائیوں اور وسیع پیمانے پر شہریوں کی گرفتاری پر پردہ ڈالنے کے لئے اس طرح کی سازشیں کرتی رہتی ہے۔ عوامی تحریک کو روکنے میں آل خلیفہ کی ناکامی کے بعد آل خلیفہ اس طرح کے اقدامات کررہی ہے۔
ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲