ابنا: نامزد وزير دفاع بريگيڈير جنرل حسن دہقان نے پارليمنٹ ميں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے جاري اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوري تاريخ ميں ايران کےعوام نے کبھي بھي جارحيت کا ارتکاب نہيں کيا ہے ليکن اغيار کے حملوں کے مقابلے ميں اس نے ہميشہ پائمردي اور استقامت کا مظاہرہ کيا ہے اور دشمن کو اس نے ہميشہ مايوس کيا ہے -ايران کي پارليمنٹ نئي کابينہ کے ارکان کےناموں کي اہليت کا جائزہ لے رہي ہے اور آج وہ کابينہ کے ارکان کے بارے ميں اپني حتمی رائے کا اظہار کرےگي ۔واضح رہے کہ گزشتہ تین دونوں کے دوران بارہ نامزد وزراء کی اہلیت کا جائزہ لیا گیا اور اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کے مطابق باقی بچے چھ وزراء کی اہلیت کا جائزہ ممنکہ طور پر جمعرات کو پورا ہو جائے گا جس کے بعد پارلیمنٹ کے ارکان تمام وزراء کو اعتماد کا ووٹ دیں گے۔
.......
/169