ابنا: امریکی کانگریس کے واحد مسلمان رکن کیٹ ایلیسن نے ایران کےخلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو ایران کےساتھ براہ راست مذاکرات کرنے چاہیں۔ امریکی کانگریس کے اس سیاہ فام رکن نے حال ہی میں غزہ کا دورہ بھی کیا ہے۔ الیسن جو ایران پر پابندیوں کے مخالف ہیں کہتے ہیں کہ امریکہ کو مشرق وسطی اور دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لئے پلان بنانا چاہیے۔
.......
/169