ابنا: سید عباس عراقجی نے آج اپنی ہفتہ وارپریس کانفرنس میں کہاکہ ترکی کے وزیر خارجہ نے ہمارے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی سے ٹیلفوں پر رابطہ کرکے درخواست کی ہے کہ ایران لبنان میں اغوا کئےگئے دو ترک پائلٹوں کی بازیابی کے لئے ثالثی کرے۔ انہوں نے نئے ایٹمی بجلی گھر بنانے کےبارے میں روس کے ساتھ جاری مذاکرات کے تعلق سے کہا کہ اس سلسلےمیں روس کےساتھ ایران کے مذاکرات کوئي نئي بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر باضابطہ طور پر آئندہ ہفتوں میں ایران کے حوالے کردیا جائے گا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق میں جاری دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے دشمن اسکے اتحاد کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور اسی وجہ انہوں ماہ مبارک رمضان اور عید الفطر کا بھی لحاظ نہیں کیا اور اس مہینے اور عید کے دن بھی دہشتگردی جاری رکھی۔ انہوں نے پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں کہا کہ جب تک نئي کابینہ نہیں بن جاتی مذاکرات کی تاریخ اور ایجنڈا معین نہیں کیا جاسکتا۔.......
/169