12 اگست 2013 - 19:30
بان کی مون کا دورہ پاکستان

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون دوروزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ابنا: اسلام آباد آمد پر ان کا استقبال اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر مسعودخان نے کیا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون صدر پاکستان آصف زرداری اوروزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے بھی ان کی ملاقات ہوگی۔ان ملاقاتوں میں اہم بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اورامکان ہے کہ کشمیر کنٹرول لائين پر فائرنگ کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔بان کی مون 14 اگست کو اسلام آباد میں قومی پرچم لہرانے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت بھی کریں گے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نسٹ یونیورسٹی میں عالمی امن و استحکام سینٹر کا افتتاح بھی کریں گے۔ بان کی مون کے اس دورے میں ان کے ساتھ اہلیہ اور اقوام متحدہ کے کئی اعلیٰ حکام بھی موجودہیں۔.......

/169