11 اگست 2013 - 19:30
جرمنی کے سکولوں میں اسلامی نصاب کی تدریس

جرمنی کے سکولوں میں اسٹوڈنٹس کے لیے اسلامی نصاب کی تدریس کی جارہی ہے۔

ابنا: جرمنی کے سکولوں میں مسلمان اسٹوڈنٹس کے لیے اسلامی نصاب کی تدریس کی جارہی ہے جبکہ اس سے قبل فقط کیتھولک اورپروٹسٹنٹ عیسائی فرقوں کے افراد کو ایک مومن جماعت کے طورپرپہچانا جاتاتھا اورانہیں تعلیمی میدان میں مذہبی خدمات انجام دینے کی وسائل مہیا کیے جاتے تھے۔موصولہ رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شمالی علاقے"ویسٹفالی" کے شہر"رینانی" کہ جہاں پرمسلمانوں کی کافی آبادی ہے، میں تین لاکھ بیس ہزارسے زائد مسلمان اسٹوڈنٹس موجود ہیں کہ جنہیں اسلامی نصاب کی تعلیم دی جاتی ہے۔قابل ذکرہے کہ ان سکولوں میں اسلامی نصاب کی تعلیم حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹس ۲۰۱۹ء میں فارغ التحصیل ہوجائیں گے بنابرایں اس وقت دیگرممالک سے آئے ہوئے مسلمان اساتذہ اسٹوڈنٹس کواسلامی نصاب کی تعلیم دے رہے ہیں لیکن اس کے بعد یہ فارغ التحصیل ہونے والے اسٹوڈنٹس ، بچوں کواسلامی نصاب کی تعلیم دیا کریں گے۔

.......

/169