11 اگست 2013 - 19:30
شام میں امریکہ کی ناکام پالیسیاں

روس کے سرکاری ریڈیو نے ایک تجزیئے میں کہا ہے کہ شام میں امریکہ کی پالیسیاں اور سازشیں ناکام ہوگئی ہیں۔

ابنا: روسی ریڈیو کے تجزیے میں آیا ہے کہ شام میں امریکہ کی سازشیں اگر بشار کی حکومت گر بھی جاتی ہے تب بھی ناکام ہیں کیونکہ شام اس صورت میں القاعدہ دہشتگرد تنظیم کا مرکز بن جائے گا اور امریکہ جانتا یہ اس کے لئے کس قدرخطرناک ہوسکتا ہے۔روسی ریڈیو نے کہا ہےکہ شام میں القاعدہ کا آنا امریکہ کے لئے المیہ ثابت ہوگا۔ اس رپورٹ میں آیا ہےکہ امریکہ اب تمام محاذوں پر ہار چکا ہے اور القاعدہ جو کہ امریکی انٹلجنس ایجنسیوں کی پیداوار ہے اب اس کے کنٹرول سے نکل چکی ہے ورنہ مختلف ممالک میں امریکی سفارتخانوں کو بند کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ادھر شام میں سرگرم عمل آزاد فوج کے نام سے مشہور دہشگرد گروہ کے سابق کمانڈر نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے شام کے عوام کے خلاف نہایت ہی انسانیت سوز اقدامات کئے ہیں۔ شام کے خلاف جنگ کامحاذ کھولنے والے دہشتگرد ریاض الاسعد کاکہنا ہےکہ دہشتگرد گروہوں میں شدید اختلافات پھوٹ پڑے ہیں اور شام کی فوج بدستور پیش قدمی کررہی ہے۔

.......

/169