10 اگست 2013 - 19:30
اوباما کا روسی صدر پر لفظی حملہ

امريکي صدر براک اوباما نے اپنے روسي ہم منصب کو ايک افسردہ بچہ قرار ديا ہے۔

ابنا: جمعے کے روز وائٹ ہاوس ميں پريس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے براک اوباما نے روس کے صدر ولادي مير پوتين کو کلاس کي آخري لائن ميں بيٹھنے والے افسردہ اور حوصلے سے عاري بچے سےتعبير کيا.امريکي صدر نے ان باتوں کي ترديد کي کہ روسي صدر ولادي مير پوتن کے ساتھ ماضي ميں ان کےدوستانہ مراسم رہے ہيں۔امريکي صدر نے ساتھ يہ بھي کہا کہ صدر پوتن کے ساتھ اب تک ہونے والي ملاقاتيں بقول ان کے کامياب رہي ہيں.اوباما نے اپنے روسي ہم منصب کے لئے ان خيالات کا اظہار ايسے وقت ميں کيا جب امريکہ اور روس کے وزرائے دفاع اور خارجہ نے واشنگٹن ميں ايک دوسرے سےملاقات اور گفتگو کي ہے۔دنيا بھر کے عوام اور اہم شخصيات کي جاسوسي کے امريکي پروگرام کا راز فاش کرنے والے سي آئي اے اور نيشنل سيکورٹي ايجنسي کے سابق ايجنٹ ايڈورڈ اسنوڈن کوپناہ ديئے جانے کے معاملے پر امريکہ اور روس کے تعلقات ميں کشيدگي پيدا ہوگئي ہے۔

.......

/169