10 اگست 2013 - 19:30
لبنان، مغوی ترک پائلٹ مسلح افراد کے قبضہ میں

لبنان ميں اغوا شدہ ترک پائلٹوں کے بارے ميں تازہ اطلاعات کے مطابق يہ دونوں پائلٹ بيروت کے باہر دو الگ الگ مقامات پر رکھے گئے ہيں ـ

ابنا: ترکي کے سرکاري ٹي وي چينل نے ذرائع کے بارے ميں کوئي اطلاع دئے بغير اپني رپورٹ ميں کہا ہے کہ دونوں پائلٹوں کو بيروت کے باہر دو الگ الگ مقامات پر رکھا گيا ہےـ ترکي کے صدر عبد اللہ گل نے لبنان کے صدر مشل سليمان سے ٹيلي فوني گفتگو ميں ان سے کہا ہے کہ دونوں ترک پائلٹوں کي رہائي کي کوشش کريں ـترک وزير خارجہ نے بھي کہا کہ انقرہ حکومت اپنے پائلٹوں کي رہائي کے سلسلے ميں کسي بھي کوشش سے دريغ نہيں کرے گي ـ ترکي کے وزير خارجہ احمد داؤد اوغلو نے ٹرکش ايئرلائن کے پائلٹوں کے بيروت ميں اغوا پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بيروت ميں ترک سفارت خانہ لبناني حکام سے مسلسل رابطے ميں ہے ـترکي کي وزارت خارجہ نے جمعے کو دونوں ترک پائلٹوں کے اغوا کے بعد اپنے شہريوں سے کہا ہے کہ وہ لبنان کا سفر نہ کريں ـ ياد رہے کہ جمعے کي صبح ٹرکش ايئرلائن کے دو پائلٹوں کو نامعلوم افراد نے اس وقت اغوا کر ليا جب وہ ايئرپورٹ سے اپنے ہوٹل کي جانب جا رہے تھے۔

.......

/169