ابنا: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے دہشتگردی ختم نہیں کرسکتے تو ملک کو طالبان اور القاعدہ کے حوالے کردیا جائے۔ لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی روز کا معمول بن گئی ہے دہشتگر جہاں چاہتے ہیں کارروائی کرلیتے ہیں ایسے حالات میں محسوس ہوتا ہے کہ ملک کے تمام عسکری اداروں اور انٹلیجنس ایجنسیوں کی رٹ طالبان اور القاعدہ کے سامنے مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی تو ملک کو طالبان اور القاعدہ کے حوالے کردیا جائے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے اقدامات پر ایم کیو ایم اور عوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ وہ دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ عید الفطر کی خوشیوں کے طفیل ملک میں امن قائم جبکہ ایماندار لوگوں کی حکمرانی قائم کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
8 اگست 2013 - 19:30
News ID: 450272
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے دہشتگردی ختم نہیں کرسکتے تو ملک کو طالبان اور القاعدہ کے حوالے کردیا جائے