ابنا: پاکستان کے صوبے بلوچستان کے شہر قلعہ عبداللہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر اپنے محافظ اور ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے گھر کے قریب ایک ریموٹ کنڑول بم کادھماکا ہوا جس کی زد میں آکر ڈپٹی کمشنر،ان کا ڈرائیور اور محافظ زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے سے ڈی سی ہاوٴس کی بیرونی دیوار کوبھی جزوی نقصان پہنچا۔تینوں زخمی افراد کو فوری طور پر سول اسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کردیا گیا۔ادھر کوہاٹ شہر میں ٹریفک پولیس اسٹیشن کے قریب مین بازار میں واقع یوٹیلٹی اسٹور میں دھماکے سے اسٹور میں آگ لگ گئی اور اسے کافی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے لیے پریشر کوکرمیں 5 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 اگست 2013 - 19:30
News ID: 449947
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے شہر قلعہ عبداللہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر اپنے محافظ اور ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے۔