7 اگست 2013 - 19:30
عربی اور یورپی ممالک میں آج عید الفطر

مختلف عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ ساتھ آج امریکہ برطانیہ ممالک میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے

ابنا: مختلف عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ ساتھ آج امریکہ برطانیہ ممالک میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔ہزاروں افراد نے نماز عید کے روح پرور اجتماعات میں شرکت کی۔برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد پیش کی ہے۔ملائیشیا میں دن کا آغاز نماز عید سے ہوا۔عید کا سب سے بڑا اجتماع کوالالمپور میں منعقد ہوا ۔انڈونیشیا میں عید کی نماز کا سب سے بڑا اجتماع جکارتہ کی الازہر مسجد میں منعقد ہوا۔مصر میں عید کی نماز کا سب سے بڑا اجتماع قاہرہ کی مقامی مسجد میں منعقد ہوا ۔ معزول صدر محمد مرسی کے حامیو ں نے عید کی نماز کے بعد محمد مرسی کے حق میں مظاہرہ بھی کیا۔شام میں عید کا سب سے بڑا اجتماع دمشق کی مقامی مسجد میں منعقد ہوا جہاں شام کے صدر بشارالاسد نے عید کی نماز ادای کی۔پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جبکہ شمالی وزیرستان، بنوں، باڑا اور مردان سمیت پاکستان کے بعض علاقوں میں آج عید منائی جارہی ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران میں عید کا چاند نظر نہیں لہذا عید جمعے کے روز منائی جائے گی۔پاکستان اور ہندوستان میں بھی کل جمعے کر عیدالفطر منائے جانے کا قوی امکان ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲