2 اگست 2013 - 19:30
پاکستان اور ہندوستان میں زلزلہ

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد ، ایبٹ آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔

ابنا: ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث سحری کے لئے جاگنے والے افراد خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل گئے اور دعائیں مانگنا شروع کردیں ۔ ریکٹراسکیل پر زلزلےکی شدت5 اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلہ دس کیلومیٹر زیر زمین آیا ۔
 دوسری جانب ہندوستان کے بھی مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی۔
 شمالی ہندوستان کے علاقوں نئی دہلی ، پنجاب ، ہماچل پردیش اوراس ملک کے زیر انتظام کشمیر میں یہ جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہيں ملی ہے ۔

.......

/169