1 اگست 2013 - 19:30
پاکستان؛ شیعہ علما کونسل کے ڈویژنل صدر اور ان کا بیٹا شہید

پاکستان پنجاب کے علاقے شہر رحیم یار خان میں شیعہ علماء کونسل کے ڈویژنل صدر شیخ منظور حسین اور ان کے بیٹے کو سپاہ صحابہ نے گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ ماہ مبارک رمضان کےآخری جمعہ اور عالمی یوم القدس کے موقع پر پاکستان پنجاب میں ایک شیعہ عالم دین اور ان کے بیٹے دھشتگردی کا نشانہ بن گئے۔پنجاب ے شہررحیم یارخان میں شیعہ علما کونسل کے ڈویژنل صدراور ان کے بیٹے کوآج دھشتگردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔لاہور سے موصولہ رپورٹ کے مطابق آج رحیم یار خان میں شیعہ علما کونسل کے ڈویژنل صدرمنظور حسین اوران کے جواں سال بیٹے کی شہادت کے خلاف اس شہر کےلوگوں نے زبردست احتجاج کیا اور فرقہ وارانہ دھشتگردی میں ملوث دھشتگردوں کو گرفتارکرکے سزا دینے کا مطالبہ کیا۔اطلاعات کے مطابق دھشتگردوں نے نہ صرف اپنے اس وحشیانہ عمل پر اکتفاء نہیں کی بلکہ شہداء کے جنازوں کو امام بارگاہ کی طرف لے جانے والوں پر بھی فائرنگ کی اور مزید تین افراد کو زخمی کو دیا۔ڈی پی او رحیم یار خان کے مطابق شہرمیں کشیدہ حالات کے باعث رینجرز کو طلب کرلیا گیاہے ۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲