حضرت علی ابن ابیطالب (ع) کے یوم شہادت کے موقع پر کراچی میں پاک محرم ایسوسی ایشن کی جانب سے نکالے جانے والے مرکزی جلوس کے شرکاء نے امام بارگاہ علی رضا (ع) کے سامنے نماز ظہرین ادا کی۔ نماز باجماعت کا انتظام امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے کیا گیا تھا۔ نماز کی امامت مولانا حامد حسین مشہدی نے کی۔ نماز باجماعت میں ہزاروں کی تعداد میں سوگواران امام علی (ع) نے شرکت کی۔ دوران نماز آئی ایس او کے رہنما نے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ آج شام میں امریکی و اسرائیلی سرپرستی میں دہشت گرد بشار الاسد کی حکومت کے خلاف برسرپیکار ہیں تو پاکستان میں بھی یہی دہشت گرد ڈیرہ اسماعیل خان کی جیلوں سمیت ملک بھر میں خودکش دھماکوں میں ملوث ہیں، ہم اس سارے حالات کا ذمہ دار امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کو سمجھتے ہیں کہ جو اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے مسلمانوں کے مقدسات کی حرمت کو پامال کررہے ہیں۔ بعد از نماز امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کئے گئے۔







.......
/169