30 جولائی 2013 - 19:30
ایران کے خلاف امریکی پابندیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن محمد حسن آصفری نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف مغرب کی پابندیاں دنیا میں انسانی حقوق کے قوانین کے خلاف ہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن محمد حسن آصفری نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف مغرب کی پابندیاں دنیا میں انسانی حقوق کے قوانین کے خلاف ہیں۔محمد حسن آصفری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران پر ادویات اور دیگر اشیاء کی درآمد پر پابندی سے ظاہر ہوتا ہے کہ مغرب کی ایران کی حکومت سے نہیں بلکہ ملت ایران سے جنگ ہے۔ انہوں نے امریکی حکام کی جانب سے ایران پرعائد ادویات اور طبی آلات پر پابندی کے خاتمے کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صرف بیانات میں نہیں بلکہ پابندیوں کا خاتمہ عمل میں بھی نظر آنا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲