28 جولائی 2013 - 19:30
دہشتگرد اسلام کے کھلے دشمن ہیں: حامد کرزئی

افغانستان کے صدر حامد کرزئي نے پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے ہونے والے خود کش حملوں کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ دہشتگرد اسلام کے کھلے دشمن ہیں۔

ابنا: افغانستان کے صدر حامد کرزئي نے پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے ہونے والے خود کش حملوں کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ دہشتگرد اسلام کے کھلے دشمن ہیں۔فارس نیوز کے مطابق صدر حامد کرزئي نے پارہ چنار میں تکفیری دہشتگردی کاشکار ہونے والوں کے اھل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا  اظہار کرتےہوئے امید ظاہر کی کہ ان دہشتگردوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایاجائے گا۔افغان صدر کرزئي نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنانا دین مقدس اسلام کی تعلیمات کے برخلاف ہے۔ واضح رہے جمعے کی شام میں پاکستان کے قبائيلی علاقے کرم ایجنسی کےشہر پارہ چنار میں تکفیری دہشتگردوں نے دو خود کش بم دھماکےکئے تھے جن میں کم از کم ساٹھ افراد شہید اور دو سو سےزائد زخمی ہوئے ہیں۔ دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲