27 جولائی 2013 - 19:30
ّپاراچنار ميں دہشت گردانہ حملے کي مذمت

اسلامي جمہوريہ ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے پاراچنار ميں دہشت گردانہ حملے کي مذمت کي ہے -

ابنا: عباس عراقچي نے پاکستان کے شہر پاراچنار ميں افطار سے قبل خودکش حملے کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس غم ناک واقعے پر ، ايران کي قوم اور حکومت کي جانب سے ، پاکستان کي قوم اور حکومت کو تعزيت پيش کرتے ہيں –

ترجمان وزارت خارجہ نے اميد ظاہر کي ہے کہ پاکستان کي حکومت اس دہشت گردانہ کارروائي کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دے گي تاکہ اس قسم کے حملوں کي روک تھام  ہو سکے.

.......

/169