26 جولائی 2013 - 19:30
نو منتخب صدر: مسائل کا حل باہمی مشاورت سے ہو گا

اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر نے کہا ہے کہ حلف برداری والے دن کابینہ کی فہرست پارلیمنٹ میں پیش کر دیں گے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر نے کہا ہے کہ حلف برداری والے دن کابینہ کی فہرست پارلیمنٹ میں پیش کر دیں گے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے آج ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے بعض نمائندوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ اپنی کابینہ کے ارکان کی فہرست صدارتی عہدے کی حلف برداری کی تقریب والے دن 4اگست 2013 کو پارلیمنٹ میں پیش کردیں۔اس ملاقات میں ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ملک کی مشکلات باہمی صلاح مشوروں کے ساتھ حل ہوں کہا کہ اس سلسلے میں سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔اس ملاقات میں ایران کے منتخب صدر اور پارلیمنٹ کے ارکان نے ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا۔اس ملاقات کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے رکن علی مطہری نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ارکان نے گیارھویں دور کی حکومت کی مدد کے لئے اپنی تجاویز منتخب صدر کو پیش کی ہیں۔یاد رہے کہ ایران کے منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی میں اتوار چار اگست کو تھران میں ہوگی۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔242