ابنا: امریکہ کی ایک یونیورسٹی کے پروفیسر نے کہا ہے کہ یہ ملک اپنی جانبداری کے وجہ سے اسرائیل اورفلسطینیوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوآم چامسکی نے جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آمریکہ کے غیر جانبدار نہ ہونے کی وجہ سے اس ملک کی ثالثی میں منعقد ہونے والے مذاکرات ، نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکتے۔آمریکہ کی ثالثی کے ساتھ صہیونی حکومت اور فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے درمیان ابتدائی مذاکرات 30جولائی سے شروع ہورہے ہیں۔ چامسکی نے مذاکرات کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی کہ یورپ ، آمریکی پالیسیوں سے اجتناب کرتے ہوئے ان مذاکرات میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔242
26 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 445545
امریکہ کی ایک یونیورسٹی کے پروفیسر نے کہا ہے کہ یہ ملک اپنی جانبداری کے وجہ سے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔