ابنا: رپورٹ کے مطابق اٹلی کے شہر روم میں مسجد روم یورپ کی سب سے بڑی مسجد ہے۔ یہ مسجد روم کے شمالی علاقے میں واقع ہے۔ یہ مسجد 30 ہزار مربع میٹر زمین پر بنائی گئی ہے اور اس میں ہزاروں نمازیوں کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔ یہاں کے مسلمان اپنے دینی، ثقافتی اور اجتماعی پروگرام اس مسجد میں منعقد کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس مسجد کی زمین شہر روم کی بلدیہ نے 1974 میں مسلمانوں کو ہدیہ کی تھی۔ اس مسجد کا سنگ بنیاد 1984 میں اٹلی کے صدر نے رکھا تھا اور اس مسجد کا افتتاح 21 جون 1995 کو ہوا تھا۔
.......
/169