25 جولائی 2013 - 19:30
تیونس میں عوامی تحریک کے سربراہ کا قتل

تیونس کی عوامی تحریک کے جنرل سیکریٹری اور اس تحریک کے سربراہ کے معاون محمد البراہمی کو کل مسلح افراد نے انکے گھر میں گھس کر قتل کر دیا۔

ابنا: تیونس کی عوامی تحریک کے جنرل سیکریٹری اور اس تحریک کے سربراہ کے معاون محمد البراہمی کو کل مسلح افراد نے انکے گھر میں گھس کر قتل کر دیا۔
البراہمی تیونس اور اسرائیل کے باہمی رابطوں کے شدید مخالف تھے اور ایک ماہ پہلے تیونس کے وزیر اعظم سے عوامی تحریک کے رہنماوں کی ملاقات کے دوران انہوں نے تیونس کے اسرائیل کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات پر کڑی نقطہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اس سلسلے میں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور اسرائیل کے ساتھ قطع تعلق کرے۔
انہوں نے تیونس کے سابق وزیر اعظم سے مطالبہ کیا تھا کہ شام کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بحال کیا جائے اور تیونس حکومت کی پالیسیوں کے مخالف شکری بلعید کے قتل کی تحقیقات کی جائیں اور ان کے قتل کی سازش کو عوام کے سامنے لایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲