اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے سرکاری اخبار’’این‘‘ نے اس ملک کی پولیس سے نقل کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ گزشتہ شب شمالِ بغداد میں واقع ہائی وے پر جعلی چوکی لگا کر بیٹھے دھشتگردوں نے ۱۴ ٹرکوں کو روک کر ان کے ڈرائوروں کو گولیوں سے چھلنی کر دیا۔عراق کی پولیس نے مزید بتایا کہ یہ حادثہ شمالِ بغداد سے ۱۶۰ کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع گاوں ’’سلیمان بک‘‘ میں ہوا ہے۔سلیمان بک کی بلدیہ نے بتایا ہے کہ شہید ہونے والے تمام ڈرائوروں کا تعلق شیعہ مذہب سے تھا جو بغداد سے شہر کرکوک کی طرف جا رہے تھے۔بلدیہ نے مزید بتایا کہ جعلی چوکی لگائے بیٹھے دھشتگردوں نے ٹرکوں کو روک کر ان کے کاغذات چک کئے اور ان کے شیعہ ہونے پر اطمینان حاصل کر کے انہیں موقع پر ہی شہید کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
24 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 444724
عراق کے شمام بغداد میں جعلی چوکی لگائے بیٹھے دھشتگردوں نے ۱۴ شیعہ ڈرائوروں کو شہید کر دیا۔