24 جولائی 2013 - 19:30
مصر میں تشدد مظاہرے جاری

مصر میں معزول صدر مرسی کے حامیوں اور ان کے مخالفین کے درمیاں جھڑپيں جاری ہیں۔

ابنا:  مصر میں معزول صدر مرسی کے حامیوں اور ان کے مخالفین کے درمیاں جھڑپيں جاری ہیں۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مصر میں پیر کے دن سے اب تک چودہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اخوان المسلمین نے کہا ہےکہ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے ان پر فائرنگ کی جس میں دو افراد مارے گئے۔مصر کی وزارت داخلہ نے ہرطرح کے تشدد کا مقابلہ کرنے کی وارننگ دی ہے۔ واضح رہے مصر کی فوج نے تین جولائي کو صدر مرسی کو حکومت سے معزول کردیا تھا جس کے بعد مصر میں صدر کے حامیوں اور مخالفین کے مابین جھڑپیں ہوئي ہیں۔ مرسی کو فوج نے نامعلوم مقام پر رکھا ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲