ابنا: امریکہ یورپ میں نصب اپنے بی اکسٹھ دو سو ایٹم بموں کی جدید کاری کرکے انہیں گائڈڈ بموں میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نےاس جنگي پروجیکٹ پر گيارہ ارب ڈالر کابجٹ مختص کیا ہے۔ یہ ایٹم بم یورپ میں نیٹو کے فوجی اڈوں میں رکھے گئے ہیں۔ اٹلی میں امریکہ کے ستر ایٹم بم رکھے گئےہیں ۔ امریکی حکومت ایسے عالم میں اپنے ایٹم بموں کی جدید کاری کررہی ہے کہ اوباما حکومت نے ایٹمی ترک اسلحہ کا پابند رہنے کااعلان کیا ہے۔ واضح رہے دنیا میں سب سے زیادہ ایٹم بم امریکہ کے پاس ہیں اور اسی نے قدس کی غاصب حکومت کو بھی یہ ٹکنالوجی دی ہے۔امریکہ مختلف بہانوں سے اپنے ایٹمی اور جنگي پروگراموں کوآگے بڑھاتا رہتا ہےکہ لیکن پرامن مقاصد کے لئے ایران کے ایٹمی پروگرام کی مخالفت کرتا ہے جو مکمل طرح سے ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کی نگرانی میں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
24 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 444600
امریکہ یورپ میں نصب اپنے بی اکسٹھ دو سو ایٹم بموں کی جدید کاری کرکے انہیں گائڈڈ بموں میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔