23 جولائی 2013 - 19:30
اسنوڈن کي سياسي پناہ کا معاملہ

روسي پارليمنٹ دوما کے اسپيکر نے اس اميد کا اظہار کياہے کہ امريکي صدر کے دورہ ماسکو سے روس کے اس فيصلے پر کوئي اثر نہيں پڑے گا جس ميں اس نے امريکا کي خفيہ دستايزات فاش کرنےوالے شخص کو پناہ دينے کي بات کي ہے.

ابنا: روسي پارليمنٹ کے اسپيکر سرگئي ناريشکن نے کہا ہے کہ ہم اميد کرتے ہيں کہ ايڈورڈ اسنوڈن کو سياسي يا وقتي پناہ دئے جانے کے فيصلے پر امريکي صدر کے دورہ ماسکو سے کوئي فرق نہيں پڑے گا -اس درميان بعض ذرائع يہ بھي کہہ رہے ہيں کہ ايڈورڈ اسنوڈن کے معاملے کو لے کر  امريکا اور روس ميں جاري اختلافات کے پيش نظر امريکي صدر باراک اوباما ستمبر ميں اپنے مجوزہ دورہ روس کو ملتوي بھي کرسکتے ہيں - پروگرام کے مطابق باراک اوباما آئندہ تين اور چار ستمبرکو روس کا دورہ کرنےوالےہيں جہاں وہ اپنے روسي ہم منصب سے ملاقات کريں گے -واضح رہے کہ ايڈورڈ اسنوڈن کي ماسکو کے بين الاقوامي ہوائي اڈے کے ٹرانزيٹ ہال ميں موجود گي کے پيش نظر واشنگٹن اور ماسکو کے تعلقات کشيدہ ہوگئے ہيں روس نے کہاہے کہ وہ سي آئي اے کے سابق کارکن اسنوڈن کو سياسي پناہ دے دے گا البتہ اس کے لئے ضروري ہے کہ وہ امريکي حکومت کي خفيہ دستاويزات کو فاش کرنا بند کرديں.

.......

/169