ایمان کا فروغ محبت حسن (ع) کی ہےپڑھ لو درود محفل مدحت حسن (ع) کی ہے
قائل ہر ایک صلح کا منکر کوئی نہیںتبلیغ دیں میں کیسی اشاعت حسن (ع) کی ہے
کرکے صلح حسن (ع) نے کیا معرکہ فتحسب سے سوا جہاں میں شجاعت حسن (ع) کی ہے
پھیلا ہوا ہے نور یہ کیسا جہان میںمعلوم ہو رہا ہے ولادت امام حسن (ع) کی ہے
سجدے میں ہیں رسول نواسہ ہے پشت پرمعراج کو ہے ناز وہ رفعت حسن (ع) کی ہے
روکے گا کون جانے سے جنت میں اب رضاکوثر حسن (ع) کے ہاتھ میں جنت حسن (ع) کی ہے
.....
/169