22 جولائی 2013 - 19:30
مرسی کے حامیوں کا احتجاج بدستور جاری

مصرکے معزول صدر محمد مرسی کی برطرفی انھیں گرفتار کر کے خفیہ مقام پر رکھنے اور غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ سازش کے الزام پر مقدمے کی خبر سامنے آنے پرانکے حامیوں نے قاہرہ میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ابنا: مصرکے معزول صدر محمد مرسی کی برطرفی انھیں گرفتار کر کے خفیہ مقام پر رکھنے اور غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ سازش کے الزام پر مقدمے کی خبر سامنے آنے پرانکے حامیوں نے قاہرہ میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مصر کے سرکاری اخبار الاہرام نے عدالتی ذرائع کے حوالے لکھا ہے کہ پبلک پراسیکیوٹر نے تفتیش کے لئے معزول صدر کی پندرہ روز کے لئے گرفتاری کا حکم دیا ہے جبکہ فوج اور پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے اس خبر کی تردید کی گئی ہے۔ دوسری جانب سابق صدر کے اہل خانہ نے ایک پریس کانفرنس میں فوج پر انکے اغوا کا الزام عائد کیا ہے۔ انکی بیٹی شائمہ نے کہا ہے کہ ان کا خاندان فوج کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر رہا ہے۔واضح رہے کہ فوج کی جانب سے صدر مرسی کو معزول کئےجانے کے بعد سے ان کے حامیوں نے دھرنے اور مظاہرے شروع کئےجو بدستور جاری ہیں جس کے دوران محمد مرسی کے حامیوں اور مخالفین میں شدید جھڑپیں بھی ہوئيں اور ان جھڑپوں میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئےہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲