ابنا: شام کی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے صوبہ طرطوس کے شہر بانیاس کے راس النباء اور التربۃ نیز البیضاء علاقوں کو دہشتگردوں سے پاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فوج نے دمشق کے مضافات میں تیں سو میٹر لمبی سرنگ بھی تباہ کردی ہے جسے دہشتگرد ہتھیاروں کے گودام کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ شام کی فوج نے دمشق کے مضافات میں واقع شہر عذرا میں دسیوں دہشتگردوں کوہلاک کرکے ان کے ہتھیار ضبط کرلئے ہیں۔ جنوبی شہر درعا میں بھی فوج کے حملوں میں دسیوں دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
21 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 443645
شام کی فوج نے مغربی شہر بانیاس کو دہشتگردوں سے پاک کردیا ہے۔