21 جولائی 2013 - 19:30
کشمیر میں ہونے  والی قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجات میں شدت+تصاویر

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بدھ کی رات ایک مسجد میں نامعلوم افراد کی طرف سے کی گئی قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف پرتشدد احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر سرینگر اور دیگر قصبہ جات میں کرفیو اٹھائے جانے کے ساتھ ہی گزشتہ روز اتوار کو متعدد مقامات پر رام بن میں کی گئی قرآن کریم کی بے حرمتی  کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے جس دوران فورسز اور نوجوانوں کے درمیان پتھرائو ،جوابی پتھرائو، شلنگ ،ربڑ فائرنگ اور پیلٹ شلنگ کے نتیجے میں  10اہلکاروں سمیت 50افراد زخمی ہوئے۔ اس دوران وادی میں کل تیسرے روز بھی فقیدالمثال ہڑتال سے معمول کی زندگی درہم برہم ہوئی۔ شہر سرینگر میں 2روز تک سخت ترین کرفیو کے بعد اتوار کو کرفیو اٹھا لیا گیا جس کے بعد کئی علاقوں میں پرتشدد احتجاج ہوا۔

 واضح رہے بدھ کی رات کو سرینگر کے علاقے گول رام بن میں جامع مسجد میں رکھے گئے قرآن کریم کے نسخوں کو جلا دیا گیا تھا جبکہ سکیورٹی دستوں نے مقامی امام جماعت کی مارپیٹ کی۔ ماہ رمضان میں اس افسوسناک واقعہ کے خلاف پوری وادی میں شدت کی لہر دوڑ گئی تھی سکیورٹی دستوں کی طرف سے مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں  ۶ افراد جانبحق اور دسیوں زخمی ہو گئے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲