ابنا: لبنان کے المنار ٹیلیویزن چینل کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ غاصب اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغاز قومی اور فلسطینی منصوبے کے نقصان میں ہوگا اور نتیجے میں امریکہ اوراسرائیل مذاکرات کے وقت اجازت نہیں دیں گے کہ فلسطینی اتھارٹی فلسطینی اتحاد کی طرف پلٹ جائے ۔فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے ایک رہنما خضر حبیب نے بھی کہاکہ ساز باز مذاکرات سے ملت فلسطین کو کوئی فائدہ نہیں پہنچےگا اور صرف صہیونی حکومت کو اپنے منصوبے مسلط کرنے کا زیادہ موقع ہاتھ آئیگا ۔ادھر غزہ کے عوام نے بھی لبنان کے المنار ٹیلیویزن چینل کے ساتھ گفتگو ميں کہاکہ ساز باز مذاکرات کی ميز پر حاضر ہونےکے لئے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی موافقت، وقت ضائع ہونےکا سبب اور فلسطین کی امنگوں اور اہداف کےنقصان میں ہوگي ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
20 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 443386
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے فلسطینی اتھارٹی اور صہیونی حکومت کے مابین مذاکرات کے دوبارہ شروع کئے جانے کی مخالفت کی ہے ۔