ابنا: پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز اپنے افغانستان کے دورے کے دوران صدر حامد کرزئی اور افغان قیادت سے بات چیت کریں گے۔ پاکستان کی قومی سلامتی اورامورخارجہ کے مشیرسرتاج عزیزکابل کے دورے میں افغان قیادت سے خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کریں گے۔
دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق، مشیرامورخارجہ کے دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح اجلاس کے انعقاد کی تیاری کرناہے۔ سرتاج عزیز، افغان صدرحامد کرزئی کودورہ پاکستان کی دعوت بھی دیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ ان کی حکومت، امن کی بحالی میں اپنے پڑوسی افغانستان کی مدد کرنےکی خواہش مند ہے۔ انہوں نے یہ بات وزارت خارجہ کے اپنے دورے کے دوران کہی تھی. پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ملک، اپنے پڑوسی ملک میں سرگرم کسی بھی گروہ کی حمایت نہیں کرے گا۔ پاکستانی امور خارجہ کے مشیر کا افغان دورہ اسی تناظر میں ہو رہا ہے۔
.....
/169