20 جولائی 2013 - 19:30
ايران ہند دفاعي تعاون

ايران اور ہندوستان دفاعي اور فوجي تعاون بڑھا رہے ہيں-

ابنا: اسلامي جمہوريہ ايران کے سفير غلام رضا انصاري نے سنيچر کو ہندوستان کے وزير دفاع اے کے انٹوني سے ملاقات ميں دفاعي اور فوجي تعاون ميں فروغ کي راہوں کا جائزہ ليا -ايران کے سفير غلام رضا انصاري نے  فوجي اور  دفاعي صنعت کے شعبے ميں ايران اور ہندوستان کي پشرفت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران ہندوستان کے ساتھ دفاعي تجربات کے تبادلے اور فوجي تعاون بڑھانے کے لئے تيار ہے -ہندوستان کے وزير دفاع اے کے انٹوني نے بھي اس ملاقات ميں ايران اور ہندوستان کے روابط کو تاريخي اور تمدن ساز بتايا اور کہا کہ ان کا ملک  ايران کے ساتھ دفاعي اور فوجي تعاون ميں فروغ کا خيرمقدم کرے گا.

.......

/169