ابنا: صدر احمدي نژاد اپنے عراقي ہم منصب کي دعوت پر جمعرات کے روز بغداد پہنچے تھے جہاں انکا پر تپاک خير مقدم کيا گيا-صدر احمدي نژاد نے بغداد ميں اپنے قيام کے دوران وزيراعظم نوري المالکي اسپيکر پارليمان اسامہ نجفي سے ملاقات اور ارکان پارليمان نے خطاب کيا-صدر احمدي نژاد نے عراقي حکام کے ساتھ ملاقاتوں ميں تہران اور بغداد کے درميان تعلقات کے فروغ پر زور ديتے ہوئے کہا کہ دونوں کے ملکوں کے تعلقات کے فروغ ميں کوئي رکاوٹ نہيں ہے-صدر احمدي نژاد نے عراق کے سابق وزيراعظم ابراہيم الجعفري کي جانب سے اپنے اعزاز ميں دي جانے والي افطار پارٹي ميں ميں شرکت-وہ اپنے دورے کے دوسرے دن نجف اشرف اور کربلائے معلي بھي گئے جہاں انہوں نے حضرت علي، حضرت امام حسين اور حضرت عباس علمدار عليھما سلام کے روضوں پر حاضري دي-
صدر احمدي نژاد اپنے دورے کے آخري مرحلے ميں کوفہ اور کاظمين شريفين بھي گئے-صدر احمدي نژاد ہفتے کے رات دير گئے تہران واپس پہنچ گئے-صدر نے اپنے دورہ عراق کو انتہائي مثبت قرار ديا ہے-
.......
/169