19 جولائی 2013 - 19:30
پاکستانی وزیر خارجہ کی طرف سے امریکی ڈرون کی مذمت

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر امریکی ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان حملوں سے کسی کو فائدہ نہيں ہوگا اور پاکستان نے مختلف سطح پر امریکہ کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابنا: پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر امریکی ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان حملوں سے کسی کو فائدہ نہيں ہوگا اور پاکستان نے مختلف سطح پر امریکہ کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان اعزار احمد نے کہا کہ امریکہ کے ڈرون حملے پاکستان کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی اور عالمی قوانین کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی ڈرون جارحیت سے کوئي مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ دشمنی اور انتھا پسندی میں اضافہ ہوگا۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے کے سلسلے میں کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے سینئر سفارتکار شہریار احمد خان کو نئي دھلی کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے پر مامور کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ جامع مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا خواہاں ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں مبنیہ طور پر ہندوستانی فوجیوں کےہاتھوں قرآن مجید کی بے حرمتی کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ نئی دھلی کواس واقعے میں ملوث افراد کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲