18 جولائی 2013 - 19:30
مصر، ملین مارچ کے موقع پرسکیورٹی ہائی الرٹ

مصر کےدارالحکومت قاہرہ سمیت کئی شہروں میں آج ملین مارچ کے موقع پرفوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

ابنا: اس ملک کے معزول صدر محمد مرسی کی بحالی کیلئے اخوان المسلمین کی اپیل پر ملین مارچ کو روکنے اور کسی بھی ناخوسشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوج کو تحریراور الاتحادیہ اسکوائرپر تعینات کر دیا گیا ہے۔ جبکہ صدارتی ہاوس اوردیگر اہم مقامات کی جانب جانے والے راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ مصر میں محمد مرسی کے حامیوں اور مخالفین کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور آج اخوان المسلمین نے ملین مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

.......

/169