17 جولائی 2013 - 19:30
ترک حکومت کی تشدد آمیز پالیسیوں کی مذمت

ترکی میں انسانی حقوق کمیٹی نے حالیہ واقعات کے تعلق سے اردوغان حکومت کی کارکردگي کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک حکومت فوجی حکومت میں تبدیل ہوچکی ہے۔

ابنا: ترکی میں انسانی حقوق کمیٹی نے حالیہ واقعات کے تعلق سے اردوغان حکومت کی کارکردگي کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک حکومت فوجی حکومت میں تبدیل ہوچکی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے حالیہ مظاہروں کے خلاف حکومت، عدالت اور پولیس کی تشدد آمیز پالیسیوں کی مذمت کی اور کہا کہ حکومت نے فوجی حکومت کی پالیسیاں اپنا رکھی ہیں۔ اور تورک ترک دوغان نے کہاکہ پولیس نے مظاہرین پر تشدد ڈھایا اور ان کے ساتھ برا سلوک کیا ہے۔ ترکدوغان نے کہاکہ حکومت تشدد ڈھانے والوں کو تحفظ فراہم کررہی ہے اور اس پالیسی سے مجرموں کو تحفظ مل سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ترک پولیس اب مختلف انجمنوں جیسے انجینیروں کی انجمنوں کے اراکین کو گرفتار کررہی ہے۔ ترکی میں انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ ترکی میں سب سے بڑی مشکل عدلیہ ہے ۔ واضح رہے ترکی میں ایک ماہ قبل حکومت مخالف مظاہرے شروع ہوئےتھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲