17 جولائی 2013 - 19:30
امریکی میڈیا جھوٹ پر مبنی: امریکی صحافی

امریکہ کے معروف صحافی اور تجزیہ نگار مارک گلن نے کہا ہے کہ امریکی میڈیا عوام کو فریب دینے کے لئے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مارک گلن نے کہا کہ امریکہ میں سیاہ فام باشندے امریکی عدالت کے حالیہ فیصلے پر شدید برہم ہیں جس میں امریکی عدالت نے ایک سیاہ فام کے قاتل کو بری کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی عدالت نے انصاف کا خون کیا ہے اور اسے جواب دینا ہوگا۔ مارک گلن نے کہا کہ امریکی میڈیا نے اس مسئلے میں سچائي سے کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ عراق کے موقع پر بھی امریکی میڈیا نے حقائق کو مسخ کرکے پیش کیا تھا لیکن بعد میں معلوم ہوگيا کہ امریکی حکام اور میڈیا کے دعوے سرے سے جھوٹ تھے۔ انہوں نے کہاکہ امریکی میڈیا سرمایہ داروں کے لئے کام کرتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲